Ahmed Alvi

Add To collaction

14-Jun-2022 طنزیہ مزاحیہ شاعری

طنزیہ مزاحیہ شاعری 

ڈیزل کے ریٹ روز بڑھاؤں گا روک لو
ڈالر کو سو روپے کا بناؤں گا روک لو

امبانیوں کو ٹھیکے دلاؤں گا روک لو 
دولت عوام کی یوں لٹاؤں گا روک لو
 
سب کو نکاح کے لئے دونگا میں پندرہ لاکھ 
جملوں سے یہ سرکار چلاؤں گا روک لو

اپنی تو راج نیتی ہے بس توڑ پھوڑ کی 
ہندو کو مسلماں سے لڑاؤں گا روک لو

آگے کبھی نہ لاؤں گا یوپی بہار کو 
گجراتیوں کو آگے بڑھاؤں گا روک لو 

میں ہیڈ سی بی آئی کا ای ڈی ہے میرے پاس 
سارے مخالفوں کو پھنساؤں گا روک لو 

وہ مالیہ ہو چوکسی نیرو ہو یا للت 
کھاؤں گا اور سب کو کھلاؤں گا روک لو 

ذاتوں کے نام پر کبھی مذہب کے نام پر 
الو پڑھے لکھوں کو بناؤں گا روک لو 

گاؤں میں بھوک پیاس سے مرتے رہیں کسان 
مشروم ودیشوں سے منگاؤں گا روک لو

احمدعلوی 

   16
12 Comments

Saba Rahman

21-Jun-2022 02:59 PM

Nyc

Reply

Kerry Arroyo

20-Jun-2022 08:37 PM

👌👌

Reply

Joseph Davis

20-Jun-2022 08:25 PM

Nyc

Reply